
بالی ووڈ اداکارہ کریتی کریتی سینون ایک بار کوریو گرافر کی 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پر رو پڑی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کا واقعہ دہرایا۔
انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو میں رو پڑی تھی، اُس کے بعد میں نے اُن کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا۔
اداکارہ جو اپنی فلم ’می می‘ کےلیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آسمان چھورہی ہیں، نے اپنی زندگی کا تلخ ترین تجربہ بھی بیان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے ابتدائی دور میں مجھے کوریوگرافر کی طرف سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایسی حالت میں سوچا کوئی پلان بی بھی ہونا چاہیے۔
انٹرویو کے دوران نے اپنے پہلے فیشن شو کے دوران پیش آئے تجربے کو یاد کیا اور بتایا کہ اس موقع پر کوریوگرافر نے مجھ سے بہت بدتمیزی کی۔
کریتی سینن نے بتایا کہ جہاں فیشن شو تھا وہ کوئی فارم ہاؤس تھا، جہاں سینڈل گھاس میں پھنس رہی تھی، پہلے موقع پر ایسی گڑ بڑ پر کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے بدتمیزی سے ڈانٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں برداشت کرلیتی ہوں لیکن جب کوئی مجھ پر چیختا ہے تو میں رو پڑتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوچ لیا تھا کہ اگر اداکاری کے میدان میں کام نہیں چلتا تو پلان بی بھی ہونا چاہیے، مجھے اپنی مڈل کلاس فیملی کے تحفظات معلوم تھے۔