سپر فور میں پاک بھارت میچ کل، پاکستان ٹیم کا کولمبو میں ٹریننگ سیشن

60
ایشیا کپ: سپر فور میں پاک بھارت میچ کل، پاکستان ٹیم کا کولمبو میں ٹریننگ سیشن

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم نے پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کیا اور بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم نے میچ کی تیاریوں کےلیے بھر پور ٹریننگ سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فزیکل ٹریننگ کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں انہیں اپنے بولرز پر فخر ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے بھی اہم مقابلے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ انجری کے بعد ٹیم کو جوائن کرنے والے کے ایل راہول بھی پریکٹس میں دکھائی دیے۔

بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹر شبمن گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین اور نسیم الگ الگ طرح کے بولرز ہیں۔ شاہین سوئنگ کرتے ہیں، نسیم پیس کے ساتھ رائٹ ایریا میں گیند پھنکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان نے ایشیاکپ میں روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک روز قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

فہیم اشرف ٹیم شامل ہیں جبکہ پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }