تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

22

تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

 تھامس ویسٹ نے واضح کیا کہ نیٹو جنگ کے دوران افغان طالبان کی اتحادی بننے والی ٹی ٹی پی کے اب بھی طالبان سے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں افغان طالبان کی حمایت ہے یا نہیں؟ اس پر عوامی سطح پر بات کرنا مشکل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }