پنجاب گروپ کی جانب سے شیرازالحق بڈھن اورمرزاوحیدبیگ گوشی کے اعزازمیں ظہرانہ
پنجاب گروپ ممبران کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پنجاب گروپ کی جانب سے پاکستان آئے ہوئے چئیرمین چوہدری شیرازالحق بڈھن اورمرزاوحیدبیگ گوشی کے اعزازمیں گرینڈظہرانہ کااہتمام کیاگیاجس میں چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری سجاداحمد،چوہدری اسجدمحمودگمٹی،چوہدری قمرانوردھول خورد،چوہدری عامرجٹ،مرازشہبازاحمد سمیت پنجاب گروپ کے دیگرممبران نے شرکت کی۔چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے ظہرانے میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کانہایت گرمجوشی سے استقبال کیااورشرکت پرانکاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرچئیرمین چوہدری شیرازالحق بڈھن اورمرزاوحیدبیگ گوشی نے کہا کہ جب بھی یہاں آتے ہیں توچوہدری نوازرشیدریحانیہ اورآپ سب دوست بڑی محبت اور چاہت کااظہارکرتے ہیں ہم آپ کے خلوص اورپیار کے شکرگزار ہیں اللہ پاک آپ تمام دوستوں کواسی طرح شادوآباد اور ہنستامسکراتارکھے آمین