
فرحان اختر کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’بمبئی میری جان‘ داؤد ابراہیم یا حاجی مستان کے متعلق نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلمساز فرحان اختر اور رینسل ڈی سلوا نے کہا کہ ان کا شو داؤد ابراہیم یا حاجی مستان پر مبنی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی فرضی کہانی ہے جسے ممبئی کی انڈر ورلڈ مافیا پر فلمایا گیا ہے۔
فرحان اختر ویب سیریز کے پروڈیوسر جبکہ رینسل ڈی سلوا ڈائریکٹر ہیں۔
‘بمبئی میری جان’ کی کہانی کا کریڈٹ حسین زیدی کے نام ہے جنہوں نے کئی برسوں تک انڈر ورلڈ پر رپورٹنگ کی اور اس کے متعلق کئی کتابیں لکھیں۔
ان کی کتابوں ‘کلاس آف 83’ اور ‘مافیا کوئنز آف ممبئی’ پر فلمیں بھی بنیں۔
‘بمبئی میری جان’ میں کے کے مینن اور اونیش تیواری نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔