
ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے انعام بٹ کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
ایونٹ میں 86 کلو گرام (کے جی) کی پہلی باؤٹ میں انعام بٹ کو اسپین کے پہلوان نے چت کردیا۔ فریوو ناسکیدوا نے پاکستانی حریف کے خلاف 1-11 سے کامیابی حاصل کی۔
مقابلے کے دوران انعام بٹ نے پہلا راؤنڈ ایک صفر سے جیتا مگر دوسرے راؤنڈ میں وہ ناکام رہے۔
اس موقع پر اسپین کے ریسلر نے دو بار انعام بٹ کو داؤ میں الجھا کر پوائنٹس حاصل کیے۔