
متحدہ عرب امارات اگلے 50 ڈیجیٹل جرائم کے تدارک کیلئے ’سائبر سیکیورٹی وژن‘ تیار کر رہا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے کہا کہ اس اقدام سے درپیش ڈیجیٹل چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2071 میں یو اے ای کو قائم ہوئے 100 برس ہوجائیں گے، تو ہمیں ذرا دیر ٹھہر کر یہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ تب تک دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہوگی اور ہم ٹیکنالوجی کو کس طرح سے استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ایجادات میں مصنوعی ذہانت، بائیو انجینئرنگ، کوانٹم کمپیوٹنگ، خلائی ٹیکنالوجی، روبوٹکس، اسمارٹ مینوفیکچرنگ وغیرہ شامل ہیں۔
یو اے ای کی کابینہ نے نومبر 2020 میں سائبر سیکیورٹی کونسل قائم کی تھی۔ یہ کونسل سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کیلئے قانون سازی کی ذمہ دار ہے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپراسکائے کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں یو اے ای میں فراڈ ای میلز کی تعداد میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔