
بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا ہے کہ انہیں ماں کے کردار کے حوالے سے ایک پیشکش ہوئی تھی لیکن کیونکہ پیشکش کرنے والا ایک نوجوان مرد ہدایتکار تھا اور اس کی کوئی شریک خاتون منصنفہ بھی نہیں تھی تو میں اس پروجیکٹ کو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گینگ آف واسع پور سمیت کئی ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کرنے والی 36 سالہ ریچا چڈھا نے کہا کہ جب انہوں نے 30 برس سے بھی کم عمر لڑکے کی جانب سے ماں کے کردار پر اسکرپٹ دیکھا تو میں نے اس سے پوچھا کہ اس کے ساتھ کوئی خاتون شریک لکھاری ہے اور وہ یہ کیسے کرے گا؟ تو اس نے کہا ہم ایک خاتون ڈائریکٹر کی تلاش کریں گے، اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ خواتین کو سمجھتا ہے۔
جس پر میں نے اس پوچھا کہ اس کی اس حوالے سے کیا تحقیق ہے؟ تو اس نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کو دیکھا ہے اور آپ سیٹ پر کافی سمجھ دار ہیں اور میں سب سے کہوں گا کہ وہ اپنے کرداروں کو خود کریں، جس پر میں نے اس نوجوان کو انکار کر دیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار علی فضل سے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کرنے والی ریچا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم سیٹ پر مزید کیوں اسمارٹ شخصیت نہیں بننا چاہتیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے ساتھ بیٹھا شخص میرے دماغ، میری ذہانت اور صلاحیتوں پر انحصار کرے گا، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ مجھے ہی سب کچھ کرنا پڑے گا۔