شادی میں آتشزدگی سے اموات 113 ہو گئیں

52
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر 

عراق کے صوبے نینوا کے ضلع ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 113 ہو گئی، حادثے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی وزارتِ داخلہ کے مطابق ہال کے 4 مالکان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی صدر نے ضلع ہمدانیہ کے ہال میں آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آتش بازی کو آگ لگنے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی اکثریت جھلسنے اور دم گھٹنے سے متاثر ہوئی ہے، جائے وقوع پر بھیڑ کو کچلنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع ہمدانیہ میں منگل کی رات شادی ہال میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }