انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں دھماکا

67
انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں دھماکا ہوا ہے جس کی ہولناک آواز سے شہر گونج اٹھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا Severn Trent ویسٹ پلانٹ میں ہوا جس کی وجہ سے آگ کا گولہ فضا میں بلند ہوا اور میلوں دور سے دکھائی دیا۔ 

علاقے میں ایک ہزار سے زائد گھروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے گیس کے کنٹینرز میں آگ لگی جس سے دھماکا ہوا۔

پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا ہے کہ اور A4 زیرو شاہراہ بند کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }