سفارت خانہ پاکستان کی جانب سےہونہارطلباوطالبات میںتعریفی اسنادکی تقسیم

73

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے ہونہارپاکستانی طلباوطالبات کوتعریفی اسناد سے نوازاگیا

ممتازسماجی کارکن وسابق ممبرابوظہبی چیمبرحاجی خان زمان سرورکوبھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بچے مستقبل کے معماراورمحافظ ہیں(سفیرفیصل نیازترمذی)

ابوظہبی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں سیکنڈری وہائرسکنڈری اسکولزمیں زیرتعلیم ہونہار طلباوطالبات جنہوں نے امتحانات میں نمایاں نمبرزلیکرامتیازی پوزیشنز حاصل کیں کے اعزازمیں گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں تقریباً 55بچے وبچیوں نے شرکت کی۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی خصوصی ہدائت پرمنعقدکی گئی اس تقریب کامقصدمتحدہ عرب امارات  میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی اعلی کارکردگی کو تسلیم کرنااورانکی ہمت افزائی کرناتھاتاکہ وہ مستقبل میں مزیدمحنت کریں اورکامیابی کی اعلی منازل حاصل کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان  فیصل نیاز ترمذی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات کو مبارکباد دی۔ ان کی محنت اور لگن پرانکی حوصلہ افزائی کی نیز ان کی کامیابی میں اساتذہ اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا۔سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں بہترکامیابی کے لیئے محنت جاری رکھیں کیونکہ یہ ان کی امنگوں کو پورا کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کامیابی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا،طالبات اوراساتذہ کو تعریفی اسناد سے نوازا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور کامیابی کے لیے مشن کے جاری تعاون کا یقین دلایا۔ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث خدمات کےصلہ میں سماجی کارکن وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبر آف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرور کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔سفیرپاکستان نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں عمدہ کارکردگی کرنے والے پاکستانی کمیونٹی ممبران کے اعزازمیں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کرتا رہے گا۔یاد رہے سفیرپاکستان کی جانب سے ممتازسماجی شخصیت محمدجمیل بنگیال کی ہونہار بیٹی گل نسیم کوبھی تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازاگیاجس نے شیخ راشدالمکتوم اسکول دبئی سے میٹرک کے امتحانات میں 985نمبرلیکرکے یواے ای میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }