پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق امیدوار حلقہ این اے 60 راولپنڈی خان سجاد خان کے اعزاز میں
محمدنویداختراعوان کی جانب سے گرینڈ عشائیہ کااہتمام
دبئی(نیوزڈیسک)::ہفتہ رواں میں دبئی کی معروف سماجی شخصیت ودیرینہ کارکن پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک نویداختراعوان کی جانب سےمیاں محمد نواز شریف کے بااعتمادساتھی خان سجاد خان صاحب کے اعزازمیں دبئی کے ایک مقبول ریسٹورنٹ میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔جس میں یواے ای میں پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کے چئیرمین غلام مصطفے مغل،سینئر رہنما عبدالمجید مغل ،مرزاظفرمحمود،طارق جاوید قریشی،ملک محبوب ربانی،قاضی نثار،راجہ محمدشفیق ،محمدجمیل بنگیا،راجہ عابد حسین ، عامر حسین بھٹی، رانا نعیم سمیت دیگرمسلم لیگی رہنماؤں وکارکنوں نے شرکت کی ۔عشائیہ تقریب کے مہمان خصوصی سجاد خان نے پرتکلف عشایئے کے اہتمام پرمیزبان نویداختراعوان اور دیگرمہمانوں کی شرکت اوروقت دینے پرشکریہ ادا کیا ۔