حماس کا تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائل حملوں کا دعویٰ

71
بن گوریان ایئرپورٹ کی جانب داغے جانے والے راکٹ باری کا ایک منظر، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا۔
بن گوریان ایئرپورٹ کی جانب داغے جانے والے راکٹ باری کا ایک منظر، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والی فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

حماس کا کہنا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ کو شہریوں پر حملوں کے جواب میں نشانہ بنایا۔ 

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق بن گوریان ایئرپورٹ کے ترجمان نے راکٹ حملوں کی تردید کی ہے۔ 

ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق بن گوریان ایئر پورٹ پر راکٹ حملے نہیں ہوئے، جبکہ ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فلائٹ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ تل ابیب میں ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے پر سائرن بجائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }