پردیس نیوز کے زیر اہتمام پا ک- یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز کی تقریب
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے
پردیس نیوز کے زیر اہتمام پا ک- یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب
تقریب کے مہمان خصوصی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی تھے
عجمان(نیوزڈیسک) گزشتہ دنوں پر دیس نیوز کے زیر اہتمام باہی ہوٹل عجمان میں پاک یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز 2023کی شاندار تقریب منعقدہوئی جسمیں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی سر انجام دینے والی پاکستانی کاروباری شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیئے گئے۔سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی کاروباری شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیئے۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ،بعد ازاں پاکستان اور یواے ای کے قومی ترانے بجائے گئے۔تقریب کی کمپیئرنگ کے فریائض معروف صحافی حافظ زاہد علی اور یاسمین خان نے اداکیئے۔بزنس اچیورزایوارڈ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازعلمی ادبی ، سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات ،سہیل خاور،صدرپی جے ایف طاہرمنیرطاہر،عرفان افسر اعوان، پروفیسرشاہد کاہلوں، افتخار احمد چوہدری، ابوبکر امتیاز،راجہ امجد کبیر،فرزانہ منصور،مسزثمینہ کوثر نعیم رسول، نفر حسین، ملک شبیر اعوان، یاسر صدیق، فراز احمد صدیقی، ساجد چیمہ، چوہدری شبیر شاہ اور دیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
ایڈیٹرپردیس نیوز کاشان تمثیل ہاشمی، جنرل منیجر باہی عجمان ہوٹل افتخار ہمدانی اور ڈاکٹر نور الصباح نے سفیر پاکستان کوتقریب میں خوش آمدید کہااورپھول پیش کیئے۔
پاک -یواے ای بزنس اچیورایورڈزتقریب میں شاندار کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی پاکستانی کاروباری شخصیات عبدالجمید مغل چیئرمین بن سیفان گروپ وصدرپی ایم ایل (ن)ٹریڈونگ یواے ی،حاجی محمد یسین چیئرمین پاکستان سپر مارکیٹ اور النواب ریسٹورنٹ،نوید احمد بانی و چیف ایگزیکٹوآفیسر سپر فکس گروپ یواے ای،صدرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین ،حاجی نصر اللہ رولیکس لبریکنٹس،مصطفی ہیمانی سی ای او ہیمانی گروپ،ڈاکٹر نورالصباح چائے شائے کیفے اینڈ ریسٹورنٹ، شبیر مرچنٹ سی ای او چیمپئن نیون، یاسری علی راجپوت یو نائیٹڈ گروپ ،عامرعلی ایڈووکیٹ محمدعبداللہ یوسف الحمادی لیگل کنسلٹنٹ،زمرد خان بونیری جی ایم اے وی ٹی چینلز،سید آصف زمان احمرالاغبری چارٹرڈاکاؤنٹس،انجینئر زبیر خان سی ای او سمارا گروپ،حاجی میر حسن چیئرمین پاکستان کارگو، اور دیگر کاروباری شخصیات کو سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے ایوارڈز دیئے۔تقریب کے اختتام پرسفیر پاکستان نےایوارڈ حاصل کرنے والی ممتاز شخصیات عبدالمجید مغل،حاجی محمدیسین،نویداحمد،مصطفی ہیمانی ،اوردیگرکے ساتھ ملکر خصوصی کیک بھی کاٹا۔