سلمان اور عامر خان میں گہری دوستی کے باوجود دونوں کی پرمزاح چھیڑ چھاڑ جاری رہتی ہے

24
سلمان اور عامر خان میں گہری دوستی کے باوجود دونوں کی پرمزاح چھیڑ چھاڑ جاری رہتی ہے

بالی ووڈ کے 2 سپر اسٹار عامر خان اور سلمان خان نے لگ بھگ ایک ساتھ ہی اپنے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

تاہم شروع میں دونوں میں زیادہ قریبی روابط نہ تھے، ان کی مشترکہ پہلی فلم انداز اپنا اپنا (1994) کے دوران بھی کوئی بہت اچھے تعلقات نہ تھے۔

وقت کے گزرنے کے ساتھ دونوں میں بڑی گہری دوستی ہوگئی، جس کے بعد یہ دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے لگے، لیکن دونوں کی آپسی چھیڑ چھاڑ ختم نہ ہوئی اور جب بھی موقع ملتا کچھ نہ کچھ جملہ کسا جاتا اور میڈیا پر تو ایسا اکثر ہوتا۔ 

اس حوالے سے ایک لائیو شو کے موقع پر عامر خان سے سلمان خان نے پرمزاح انداز میں پوچھا کہ یہ اچانک ہدایتکاری کا شوق کیوں پیدا ہوا؟ حالانکہ سلمان، عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کی کافی تعریف کرتے ہیں۔

جواب میں عامر خان نے بھی اسی انداز میں کہا، یار مجھے لگا کہ میں ڈائریکٹر بنو اور ایک دن میں آپکو ڈائریکٹ کروں۔ 

بات کو اسی انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے طنزیہ انداز میں عامر خان نے مزید کہا، یار یہ جو سلمان ہے نہ، یہ اصلی اسٹار ہے! ہم لوگ تو آتے ہیں محنت مزدوری کرتے ہیں، اسٹار ہو تو سلمان جیسا، اپنے ٹائم سے آتا ہے، جاتا ہے اپنے ٹائم سے، ہم لوگ ویٹ کرتے ہیں سلمان جی آرہے ہیں اور اسٹائل یار، آپ جانتے ہیں کہ اسٹارز کو اسٹائل کی بڑی ضرورت ہوتی ہے۔ 

سلمان خان عامر کی اس پرمزاح طنز میں لپٹی میٹھی میٹھی باتوں کو سمجھ چکے تھے اور انہوں نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے کہا، آج انہوں نے بہت ویٹ کرایا ہے مجھے، سلمان کے اس جملے پر شو میں موجود تمام حاضرین بہت زور سے ہنسے۔ 

شو کے دوران سلمان خان نے عامر خان اور ان کے بھانجے عمران خان پر ہلکے پھلکے طنزیہ لیکن پرمزاح جملے کسے، یاد رہے کہ عمران بھی اس شو کا حصہ تھے، سلمان نے کہا کہ عامر خان اس وقت تک ریٹائر نہیں ہوسکتے جب تک انڈسٹری کو باپ کے کردار کی ضرورت ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }