بالی ووڈ کی’لیڈی سنگھم‘ کی پہلی جھلک سامنے آ گئی

65
فوٹو بشکریہ انسٹا گرام
فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’سنگھم اگین‘ کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آ گئی۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو خوش آمدید کہا ہے۔

علاوہ ازیں دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ اور اداکارہ نے خود بھی فلم کے پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں بہت ہی سخت، قابل اور ایکشن سے بھرپور پولیس افسر دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ فلم ’سنگھم آگین‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }