دیپیکا کو منگنی میں جو انگوٹھی دی وہ میرے وسائل سے باہر تھی، رنویر سنگھ

57
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں اپنی کمائی سے قوت خرید سے زائد مہنگی انگوٹھی دی تھی۔ 

حال ہی میں رنویر سنگھ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون چیٹ شو کافی ود کرن سیزن 8 کی ایک قسط میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ 

اس دوران دونوں اپنی لوو اسٹوری، اپنے کیریئرز اور شادی شدہ زندگی سے متعلق باتیں کیں۔ 

رنویر نے بتایا کہ انہوں نے 2015 میں دیپیکا کو پروپوز کردیا تھا تاہم دونوں نے اسے تین سال تک خفیہ رکھا۔ 

اس دوران جو سب سے اہم بات رنویر نے بتایا کہ وہ منگی کے دوران دی گئی انگوٹھی تھی۔ 

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ جو انگوٹھی میں نے دیپیکا کو دی تھی وہ اُس وقت میرے وسائل سے باہر تھی، لیکن وہ انتہائی خوبصورت انگوٹھی تھی۔ 

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }