جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 76 برس مکمل

50

جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 76 برس مکمل

جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 76 برس مکمل ہونے پر آج کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، رات 12بجتے ہی مظفر آباد میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ 76 برس سے جاری ہے۔ یوم سیاہ پر آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 

رات 12 بارہ بجتے ہی احتجاج شروع کرتے ہوئے آزادی چوک مظفر آباد میں کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مشعلیں اٹھا کر مارچ کیا، جبکہ سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی فوجی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔ 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 76 برس سے کشمیریوں کی آزادی بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر دبا رکھی ہے۔ 

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 

اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }