غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری

14
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

غزہ میں ترک فرینڈ شپ اسپتال کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا، زیتون محلے میں گھر پر بمباری سے 7 جبکہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے جبکہ دونوں حلموں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطاق اسرائیلی قابض فورسز نے نابلس کے خصوصی اسپتال پر بھی دھاوا بولا ہے جبکہ طیاروں نے رفح شہر کے مغربی حصوں میں شدید حملہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں بھی 3 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے مغرب میں زاواٹا قصبے پر بھی دھاوا بولا اور صبح ہوتے ہی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے بھی شروع کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر عبدالجواد کو سلفیت کے مغرب میں دیر بلوت کے قصبے سے گرفتار کرلیا جبکہ ہیبرون کے جنوب میں السامو میونسپلٹی کونسل کے رکن آزاد قیدی خلدون المحریق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے البریح کیمپ کے مشرق میں گھروں پر دوبارہ بمباری بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہوگئی ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }