مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید

14
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

مغربی کنارے میں چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں غزہ میں تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل نے شدید بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }