نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکامیاب دورہ متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

67

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدر متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملاقات

دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں اربوں ڈالر کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط۔

نگران وزیراعظم کا شیخ زایدمسجد اور شہدائے وطن کی یادگار کادورہ

ابوظہبی(اردوویکلی)::نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا۔وزیر اعظم کویت کے سرکاری دورے پر ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہو گئے وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل محمد المزروعی ،سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ ۔
گزشتہ روزوزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑنے صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان سے نہائت اہم ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی  موجودتھے۔جس کے بعدنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرلیے گئے ہیں
آج نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اپنے دورے کا آغاز مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مزار پر فاتحہ خوانی کرکے کیا اور متحدہ عرب امارات کے بانی کی دور اندیش قیادت کو یاد کیا جس نے دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دیا۔ انہوں نے مرحوم شیخ سلطان بن زایدآلنہیان کے عوام اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات کو یاد کیا۔
دورے کے دوران، وزیر اعظم کو مسجد کے عظیم پیغام کے بارے میں بتایا گیا جو بقائے باہمی، رواداری اور دیگر ثقافتوں کے لیے کشادہ دلی کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے، جو ملک کے بانی مرحوم کی شاندار میراث سے متاثر ہے، اور اسلامی ثقافت کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرتاہے۔ اور دنیا بھر میں ثقافتی رابطے کو فروغ دیتا ہے ۔شیخ زاید گرینڈ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے جس میں 40000 سے زائد زائرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شیخ زاید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔
بعدازاں  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظہبی میں قومی اور ثقافتی تاریخی مقام واحۃ الکرامہ کاتفصیلی دورہ کیا۔ جہاں انہیں یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
واحۃ الکرامہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے، جو متحدہ عرب امارات کے شہداء کے بہادرانہ اقدامات اور یو اے ای کے دفاع میں ان کی قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات پریزیڈنٹ کورٹ میں شہداء کے خاندانوں کے امور کے دفتر کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یہ یادگار متحدہ عرب امارات کی قیادت، عوام اور بہادر فوجیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے اور 31 پینلز پر مشتمل ہے شیخ زایدگرینڈمسجد اوریادگار شہداکے دورے کے دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی،وفدکے اراکین اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔دورے کے اختتام پر، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات نوٹ کیے، جس میں متحدہ عرب امارات کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دورہ کویت کے دوران نگران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ نگران وزیراعظم کی موجودگی میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گےدورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوںگے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }