انجینئیرمحمدجاوید ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای کے چئیرمین منتخب

تقرری کانوٹیفکیشن جاری

86

انجینئیرمحمدجاوید ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای کے چئیرمین منتخب

دبئی(اردوویکلی)::ورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن (ڈبلیواے ڈبلیو او) کے ایگزیکٹو بورڈ نے متفقہ طور پرراس الخیمہ یواے ای میں مقیم معروف سماجی شخصیت وسماجی کارکن، انجینئر محمد جاویدکوعرصہ 2سال (یکم دسمبر2023سے یکم دسمبر2025)کے لیئےورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن یواے ای کاچئیرمین منتخب کرلیاگیاہے جس کے لیئے فاؤنڈیشن کے بانی وجنرل سیکریٹری حاجی محمدسعید آرائیں کے دستخط سےباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
بطور چیئرمین (یو اے ای) ورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن وہ متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کارکنوں(اوورسیز) کے مسائل حل کرنے اور انکی ہرماہ ہیڈآفس کو رپورٹ بھیجنے کے ذمہ دارہونگے۔ایسے تارکین وطن جوکسی قسم کے مسئلے کاشکارہیں وہ چئیرمین ورلڈ ایشین ورکرز آرگنائزیشن،یواے ای انجینئیرمحمدجاویدسے۔00971527878076،انکے موبائل نمبرپررابطہ کرسکتے ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }