اب آپ کسی بھی شہرسے اپناپاسپورٹ بنواسکتے ہیں

حکومت پاکستان کابڑااعلان

100

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے خوشی کی بڑی خبر۔

پاکستانی شہری اب کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے

پاسپورٹ رولز میں ترامیم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)::پاکستانی عوام کی مشکل کومدنظررکھتے ہوئے حکومت نے عوام کی سہولت کے لیئے پاسپورٹ رولزمیں ترمیم کافیصلہ کرلیاتفصیلات کے مطابق حکومت نے  نئے پاسپورٹس اورپرانے پاسپورٹس کی تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ترمیم کے بعدشناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا اور کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹس کی تمام کٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ’ توجہ دلاؤ نوٹس’ پیش کیا گیاتھاچند روز قبل پاسپورٹ حکام نے ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے 20 نئے لیمینیٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لیئے 5 نئی مشین ریڈایبل پاسپورٹ پرنٹنگ مشینزاور2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا ہے،  اور اب  ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }