غیرقانونی تارکین وطن یواے ای کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

بغیرکوئی جرمانہ اداکیئے ویزہ سٹیٹس درست کریں یااپنے ملک چلے جائیں

87

ویزہ خلاف ورزیوں پر جرمانے معاف،۔

آئی سی پی کی جانب سے 2ماہ کی رعایتی کی مدت کا اعلان

وہ لوگ جو ویزہ معیادختم ہونے کے بعد غیرقانونی طورپرمقیم ہیں

  اپنا ویزہ سٹیٹس درست کرلیں یابغیرجرمانہ اداکیئے واپس ملک چلے جائیں۔ 

ابوظہبی(اردوویکلی)::وفاقی ادارہ برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے ریذیڈینسی ویزے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے رعایت کی مدت دینے کا اعلان کیا ہے۔1 ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی یہ رعایت دو ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کوداخلے اور ریذیڈینسی ویزے کے وفاقی قانون کے مطابق کسی بھی مالی جرمانے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
آئی سی پی اس اقدام کو نافذ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، جس میں جرمانے اور قانونی نتائج کو معاف کرنا، خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے ویزہ سٹیٹس کودوبارہ ٹھیک کرنے یا آسانی سے ملک چھوڑنے کی اجازت دینا شامل ہے۔اس اقدام کا مقصد خلاف ورزی کرنے والوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق اپنے ویزہ سٹیٹس کو منظم کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ہمدردی اور رواداری کی اقدار کی بھی عکاسی کرتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں رہائشی ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نئے سرے سے موقع دیا جائے گا۔ وہ اپنے اسٹیٹس کو ریگولرائز کر سکیں اور جرمانہ ادا کیے بغیر گھر جا سکیں ۔
اگلے چند دنوں میں، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ زائد المعیاد افراد کے لیے 2 ماہ کی رعایتی مدت میں شامل طریقہ کار اور رسمی کارروائیوں کی تفصیل فراہم کرے گی۔
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں مقیم  امیگرییشن مشیروں اور سماجی کارکنوں نے غیر قانونی رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یواے ای حکومت کی جانب سے اس عام معافی کا فائدہ اٹھائیں -انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک بارغیرقانونی طورپررہائیشیوں کی حیثیت صاف ہو جانے کے بعد،آئیندہ انہیں کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اوروہ اپنے ویزہ کی حیثیت کو ریگولرائز کرنے کے بعد جب چاہیں متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں
زائد المعیاد ویزہ معاملات”متحدہ عرب امارات کے منظور شدہ ٹائپنگ مراکز پر ہینڈل کئیے جائینگے، جس سے اس عمل کو آسان بنایا جائے گا، "اوور اسٹیرز اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے یکم ستمبر کے بعد ٹائپنگ سینٹرزسے رجوع کر سکتے ہیں۔”
یاد رہے متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اس سے پہلے،2007، ،2013اور پھر 2018، میں ایمنیسٹی اسکیموں کااعلان کیاگیاتھا(نیوزبشکریہ وام)۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }