متحدہ عرب امارات میں ماہ ستمبر 2024 کے لیئے پٹرول کے نئے نرخوں کااعلان۔ –

59

متحدہ عرب امارات میں ماہ ستمبر 2024 کے لیئے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کااعلان ایک خوش آئیند قدم

ابوظہبی(اردوویکلی)::فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی یواے ای نے ستمبر 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اگست میں قیمتوں کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت میں 15فلس فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 17فلس فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قبل ازیں مجوزہ کمیٹی نے  جنوری، جون اور جولائی 2024 میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج بروز اتوار،مؤرخہ 1 ستمبر 2024 سے ہوگا
سپر 98 پٹرول کی قیمت اگست میں 3.05 درہم سے 2.90 درہم پر آگئی، اسی طرح سپیشل 95 پٹرول کی قیمت اگست میں 2.93 درہم سے 15 فیصد کم ہوکر ستمبر میں 2.78 درہم ہوگئی۔
ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.86درہم فی لیٹر کی بجائے 2.71 درہم فی لیٹر ہوگی،جبکہ ڈیزل کی قیمت 2.95 درہم سے کم کرکے  2.78 درہم سے مقررکی گئی ڈیزل کی قیمت میں 17فلس فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ کمی سے صارفین کوکافی ریلیف ملے گا یاد رہے تیل کی قیمتیں محکمہ توانائی کی طرف سے ماہانہ عالمی اوسط خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }