فیملی ہال کے ساتھ ساتھ باہربیٹھنے کے لیئے ٹیبل،مجلس اورچارپائیاں بھیدستیاب ہیں
ہمارے ہاں تازہ بکرے، بچھڑے کے گوشت کے ساتھ ساتھ زندہ دیسی مرغ بھی دستیاب ہے(محمدمنیر)
ابوظہبی(اردوویکلی)::مجھے کچھ بچت ہو یانہ ہومگرمیرے ریسٹورنٹ پرآنے والے میرے معززمہمان گاہکوں کوہرچیز تازہ ملنی چاہیئے۔ہمارے ہاں تازہ سبزیاں اوربکرے/گائے کاتازہ گوشت آپکی آنکھوں کے سامنے کاٹ کرپکایاجاتاہے اس کے علاوہ دیسی مرغ خودمنتخب کریں ہمارے تجربہ کارکک آپکے سامنے ذبح کرکے پکائیں گے یعنی بالکل لائیوککنگ۔اس کے علاوہ ہمارے ہاں تیارکردہ اسپیشل چپلی کباب،مٹن کڑاہی،افغانی پلاؤ،اسپیشل بریانی،سرسوں کاساگ،پائے،نہاری اوربہت کچھ جوآپ کھانا چاہیں ہمارے سویٹ کارنرمیں تازہ گلاب جامن،برفی،رس ملائی کے ساتھ مٹھائی کی ایک بڑی ورائٹی موجودہےکھانے کے بعد تازہ تیارکردہ مکس چائے کھانے کے لطف کودوبالا کردیگی،آیئے ہمارے مہمان بنیں ہرقسم کی پارٹی کے لیئے وسیع ڈائیننگ ہال موجود ہیں جہاں ہم 500افراد تک کی پارٹی کوڈیل کرسکتے ہیں عمدہ کھانے اورلاجواب سروس آپکودوبارہ ہمارے پاس لائے گی انشااللہ ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرمحمدمنیرریسٹورنٹ وسویٹس مصفح صناعیہ 17 محمدمنیرنے تزئین وآرائش کے بعد ریسٹورنٹ کے دوبارہ گرینڈ افتتاح کے موقع پرنمائنندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممتازسماجی کاروباری شخصیات صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی،ڈائریکٹر آپریشنزریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس فیکٹری طارق محمود،چئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،مینجنگ ڈائریکٹرماسٹرمائینڈٹرانسپورٹ/شینواری ریسٹورنٹ راجہ محمدشفیق جنجوعہ،راجہ بشارت حسین،میاں امجد جاوید،راناتوقیراحمد،تنویرحسین قریشی،چوہدری محمداصغر،شکیل خان، کے علاوہ زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان محمدمنیرنے اپنے صآحبزادے محمدمصطفے اورریسٹورنٹ کے اسٹاف کے ہمراہ ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا،مہمانوں کی تواضع تازہ تیارکردہ انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی جس کی تمام مہمانوں نے بہت تعریف کی۔افتتاح کے بعد ریسٹورنٹ اور کاروبارکی ترقی کے لیئے خصوصی دعاکی گئی۔