سال 2021، اکتالیس بھارتی شہریوں کا شہریت ترک کرکے پاکستان آنے کا انکشاف

64

بھارتی وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ سال 41 شہریوں نے بھارتی شہریت ترک کر کے  پاکستان کی شہریت حاصل کرلی ہے۔

بھارتی وزات داخلہ کی جانب سے بیان کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں صرف سات شہریوں نے جبکہ 2021 میں 41 افراد بھارتی شہریت ترک کر کے پاکستانی بن گئے۔

بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 63 ہزار بھارتی شہریوں نے ملکی شہریت چھوڑ دی جو کہ 2015 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان میں سے تقریباً آدھے لوگ یعنی 78 ہزار 284 نے امریکی شہریت حاصل کی۔

وزارت داخلہ کے مطابق شہریت چھوڑنے کی وجوہات ذاتی ہیں۔

خیال رہے، بھارت  کے آئین کے تحت کوئی شہری دوہری شہریت نہیں رکھ سکتا اور کسی اور ملک کی شہریت لینے کے لیے انڈین شہریت چھوڑنا پڑتا ہے۔

Advertisement

شہریت کے حصول کے لیے پسندیدہ ترین ممالک میں امریکہ کے بعد آسٹریلیا (23 ہزار 533) کینیڈا (21 ہزار 597)، برطانیہ (14 ہزار 637)، اٹلی (پانچ ہزار 987) اور سنگاپور (دو ہزار 516) بالترتیب سرفہرست رہے۔

علاوہ ازیں، بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 2016 سے 2020 کے دوران 452 بے ریاست افراد نے بھی بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی تاہم، یہ واضح نہیں کہ ان میں سے کتنے افراد کو شہریت دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }