سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 168 ہو گئی

82

سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر میں عرب اور غیر عرب افریقی قبائل کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 168 افراد مارے گئے ہیں۔

ایک مقامی امدادی گروپ ’’دی جنرل کوارڈینیشن فار ریفیوجیز اینڈ ڈسپلیسڈ ان دارفر‘‘ کے مطابق عسکریت پسندوں نے اتوار کے دن دارفر کے مغربی حصے کےعلاقے کرینیک پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

حملہ آور عسکریت پسندوں نے علاقے میں گھروں کو لوٹنے کے بعد ان کو نذر آتش کر دیا۔ اس حملے سے قبل جمعہ کے دن اسی علاقے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو قبائلی افراد مارے گئے تھے۔

امدادی گروپ ’’دی جنرل کوارڈینیشن فار ریفیوجیز اینڈ ڈسپلیسڈ ان دارفر‘‘ نے اقوام متحدہ سے اُس کی بین الاقوامی امن فوج کے دستوں کی دارفر میں دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں جنوری 2020ء میں وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان کے مغرب میں 5 ریاستوں پر مشتمل صوبے دارفر کے علاقے میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

اس خطے میں رہائش پذیر قبائلی عوام میں اسلحہ عام ہے جہاں زمینوں، چراگاہوں اور آبی وسائل جیسے معاملات پر قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعات کی وجہ سے وقتاً فوقتاً فسادات رُونما ہوتے رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }