پی سی بی کا خواتین کرکٹ کیلئے ٹرائیلز کا اعلان

96

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  خواتین کرکٹ کے لیے ٹرائیلز کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق  ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائیلز مئی میں ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے ٹرائیلز سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز لیں گے۔

 ٹرائیلز تین کیٹگریز انڈر 19، ایمرجنگ اور سینئر ویمن میں ہوں گے۔ ریجنل اکیڈمیز کی خواتین کرکٹرزٹرائیلز میں شرکت کی اہل نہیں ہوں گی۔

بلوچستان میں 12 مئی  اور سینٹرل پنجاب میں 6 سے 9 مئی تک ٹرائیلز ہوں گے۔ کے پی کے میں 9 سے 11 مئی اور ناردن میں 10 سے 17 مئی  تک ٹرائیلز ہوں گے۔

سندھ میں 18 سے 28 جبکہ سدرن پنجاب میں 10 سے 12 مئی  تک ٹرائیلز ہوں گے۔

سربراہ ویمن کرکٹ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ کی ترقی کے لیے ٹرائیلز ضروری ہیں۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے ٹرائیلز کا فیصلہ ویمن کرکٹ کی ترقی کا سبب بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }