ریپ کی شکایت درج کرانے والی بچی ایس ایچ او کی ہوس کا شکار

51

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آگیا۔ ریپ کی شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچنے والی 13 سالہ لڑکی کا پولیس افسر نے ریپ کر دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے للت پور کے تھانے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

واقعہ منظرِ عام پر گزشتہ منگل کو ایک این جی او کی جانب سے کرائے ئے کونسلنگت سیشن کے دوران سامنے آیا۔

پولیس نے اب تک چھ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم پولیس افسر، جس کو معطل کردیا گیا ہے، فی الحال مفرور ہے اوراس کی گرفتاری کے لیے تین پولیس افسروں کی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے پولیس اسٹیشن میں موجود تمام افسران کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایک سینیئر پولیس افسر کو کیس کی تحقیقات کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ فائل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لڑکی کی والدہ کی جانب سے گزشتہ منگل کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق چار افراد نے مبینہ طور پر 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور 22 اپریل کو بھوپال لے گئے، جہاں اس کا ریپ کیا۔

چار دن بعد 26 اپریل کو ملزمان نے فرار ہونے سے قبل بچی کو پولیس اسٹیشن کے سامنے پھینک دیا۔

درج شکایت کے مطابق ملزم پولیس افسر نے لڑکی کو اس کے والدین کو خبر کیے بغیر خالہ کے حوالے کر دیا اور ایک دن بعد بیان ریکارڈ کرانے آنے کے لیے کہا۔

اگلے روز ملزم نے اس کی خالہ کی موجودگی میں مبینہ طور پر لڑکی کا ریپ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }