محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید

52

محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین جلد کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مایہ ناز فاسٹ بولر محمد حسنین نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پریکٹس سیشن کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

Advertisement

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’انشاء اللہ بہت جلد میں کرکٹ میں واپسی آؤں گا‘ جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی درستگی پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ان کے بولنگ ایکشن میں بہتری آئی ہے اور کوچز نے بھی حوصلہ افزاء رپورٹ دی ہے۔

عید کی وجہ سے محمد حسنین کی بولنگ پر کام کرنے میں وقفہ آیا تھا تاہم ان کے کوچز ایک مرتبہ پھر کام کا آغاز کرتے ہوئے ان کا حتمی جائزہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس ہیں کہ کوچز کے مکمل اطمینان کے بعد ہی آئی سی سی کو محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کا کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ محمد حسنین 8 ون ڈے اور18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

علاوہ ازیں محمد حسنین پی ایس ایل ، بگ بیش، کریبیئن پریمئر لیگ اور لنکن پریمئر لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }