– بول نیوزنیوزی لینڈ کے دو اہم کھلاڑیوں سمیت کوچ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا

69

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیک کے دو اہم کھلاڑیوں سمیت بولنگ کوچ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلے باز ہنری نکولس، تیز گیند باز بلیئر ٹکنر اور باؤلنگ کوچ شین جورگنسن کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 دن کے لئے آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلے باز ہینری نکولس حال ہی میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ  باقی کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے پر معاوضہ ادا کردیا

نیوزی لینڈ کو بھی اس وقت کپتان کین ولیمسن کی کمی محسوس ہو رہی ہے، جو گھر پر اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا انتظار کر رہے ہیں، اور  فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ڈیرل مچل  آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا آغاز 2 جون سے لارڈز میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }