– بول نیوز

39

تائیوان امور کے چینی دفتر کے ترجمان ژو فینگلین کا کہنا ہے کہ امریکہ چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کارڈ کا استعمال کر رہا ہے اور وہ اس کوشش میں خود جل جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان امور کے چینی دفتر کے ترجمان نے پیر کو کہا ہے کہ امریکا تائیوان تنازعے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔ امریکہ چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کارڈ استعمال کر رہا ہے اور اس کوشش میں وہ خود جل جائے گا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا نے کہا ہے کہ ژو نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی ریمارکس یا اقدامات سے باز رہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے قائم کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

یاد رہے تائیوان تنازعے پر امریکی مداخلت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے جواب “ہاں” میں دیا تھا۔

علاوہ ازیں، مذکورہ بالا بیان امریکی صدر نے ٹوکیو میں بات کی جہاں وہ منگل کو علاقائی سربراہی اجلاس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کر یں گے۔واشنگٹن اور جاپان جیسے اتحادیوں نے یوکرین پر روس کے حملے کا سخت ردعمل دیا تھا ۔ خاص طور پر چین کو یکطرفہ فوجی کارروائی کے خلاف متنبہ کیا تھا۔

Advertisement

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تائیوان تنازعے میں امریکی دلچسپی کسی نئی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ چین تائیوان تنازعے پر اپنے مؤقف پر قائم ہے اور وہ امریکہ کو متعدد بار اس تنازعے سے دور رہنے کی تلقین کرتا رہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }