این بی اے باسکٹ بال اب متحدہ عرب امارات میں

122

یو اے ای کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں امریکہ کے مشہور کھیل باسکٹ بال کے میچز کا یو اے ای میں انعقاد ہو گا۔

امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) نے بھی میچز کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔

اعلانیے کے مطابق 2021 کی این بی اے چمپئین ملواکی بکس اور اٹلانٹا ہاکس کے مابین ایک تاریخی میچ عربین گلف میں کھیلا جائے گا۔

یو اے ای کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تاریخی تاریخ ساز باسکٹ بال  گیمز جمعرات، 6 اکتوبر اور ہفتہ، اکتوبر 8، 2022 کو ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کے اتحاد ایرینا میں منعقد ہونے والے ہیں۔

عرب خطے میں باسکٹ بال کے افتتاحی میچز کے لیے ستاروں کے ناموں سے بھری فرنچائزز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں عربین ٹریول مارکیٹ میں نقاب کشائی کے دوران این بی اے یورپ اور مشرق وسطیٰ کے منیجنگ ڈائریکٹر رالف رویرا نے کہا کہ ہمارے پاس دو بہترین ٹیمیں ہیں۔

Advertisement

رالف نے کہا باسکٹ بال دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا زبردست کھیل ہے، اور اس کھیل کی مقبولیت امریکہ سے عرب کے صحرا میں بھی جا پہنچی ہے۔

رالف کا کہنا تھا کہ باسکٹ بال میں بہت زیادہ تفریح ہے جو کسی بھی شخص کو دیکھنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

رالف کے مطابق یہ بچوں کے لیے بھی ایک بہترین تجربہ ہے۔ پھر وہ سب کچھ ہے جو میدان سے باہر ہفتے کے دوران ابوظہبی میں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }