آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ دورہ سری لنکا سے قبل کورونا وائرس کا شکار

124

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ دورہ سری لنکا سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کے دورے پر نہیں جائیں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ شیڈول کے مطابق ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہوں گے بلکہ انہیں ٹیم جوائن کرنے سے قبل سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا۔

توقع ہے کہ وہ 8 جون کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ کوچ مائیکل ڈی وینٹو ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }