بابرکی قیادت میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی لیکن انہیں مشوروں کی ضرورت ہے، میانداد

27

بابرکی قیادت میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی لیکن انہیں مشوروں کی ضرورت ہے، میانداد

پاکستانی لیجنڈ نے جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کپتان جاوید میانداد نے حال ہی میں ہونے والے پاک ویسٹ انڈیز سیریز میں شاداب اور شاہین شاہ مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم اچھا کھیلے گی تو کپتانی بھی اچھی لگے گی جبکہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کپتانی میں پوری صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی لیکن پھر انہیں اچھے مشوروں کی ضرورت ہے۔

شاداب کی کارکردگی اور شاہین کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے کھیل میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن انہیں مواقع اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاداب کی آل راؤنڈر کی حیثیت سے صلاحیت پر کوئی شک نہیں اور جب ضرورت پڑی تو اس نے پوری صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین قومی کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں، ان کا مستقبل روشن ہے اور اگر وہ خود کو فٹ رکھیں تو وہ بہت اچھا کام کر سکتے ہیں۔

میانداد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان خوش آئند تھا، یہ دورہ ملک میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ماضی میں بھی ونڈیز نے پاکستان میں کھیل کر لطف اٹھایا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ حالیہ دورے سے بھی بھرپور لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کیا ہے جس پر میانداد نے کہا کہ یہ فتح مستقبل میں ٹیم کی مدد کرے گی۔ سیریز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دکھانے کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتح سے حاصل ہونے والا اعتماد مستقبل میں مزید مدد دے گا۔ حریف سے بہتر ہونے کے باوجود ہوم سیریز کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پر دباؤ ضرور تھا لیکن کھلاڑیوں نے یہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }