بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور میں کبڈی کی خواتین کھلاڑیوں کو بیت الخلاء میں کھانا فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں کبڈی کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا کھاتے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) نے گزشتہ روز ہونے والے اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ قومی ادارہ کسی بھی طرح سے ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
Advertisement
This is very disheartening to see Kabaddi players at State level tournament having food in toilet. Would request @myogiadityanath & @UPGovtSports to look into the same and take necessary action. pic.twitter.com/2pekZW8Icx
— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) September 21, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انڈر 16 ایونٹ میں حصہ لینے والے کبڈی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر بیت الخلا میں رکھا ہوا کھانا پیش کیا گیا، اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو سست روی اور کیٹرر کو بلیک لسٹ کرنے پر معطل کر دیا۔
اس واقعہ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی شرمناک سلوک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارت کے متعدد ایتھلیٹس اور سیاستدانوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔
امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ایس پی گرگ کا کہنا تھا کہ اس شرمناک واقعہ میں فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں ہے۔
Advertisement
ایس پی گرگ کے مطابق یہ خالصتاً اتر پردیش حکومت سے متعلق واقعہ تھا اور انہوں نے اپنا انتظام خود کیا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ قومی فیڈریشن کی منظوری کے بغیر ریاستی سطح کا ٹورنامنٹ کیسے ہو سکتا ہے، ایس پی گرگ نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح سے ٹورنامنٹ کی تنظیم میں شامل نہیں ہیں۔ ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ایس پی گرگ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس ایونٹ کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔
یوپی ریاستی کبڈی ایسوسی ایشن کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو اے کے ایف آئی اور نہ ہی ریاستی اکائی کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔
Advertisement