بھارت میں نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کیخلاف سکھ کمیونٹی کا مظاہروں کا اعلان

63

بھارت میں نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کیخلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

سکھ فار جسٹس تنظیم کا کہنا تھا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺکی گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد دنیا بھر میں سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں۔

تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کی سابق ترجمان نوپور شرما نے ایک نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جبکہ ایک اور سابق ترجمان نوین کمار نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصرے کیے تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

بی جے پی نے دونوں اراکین کو معطل کرکے کہا تھا کہ پارٹی کسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتی ہے۔ پولیس نے دونوں اراکین کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں تاہم مشتعل مسلمان بی جے پی ترجمانوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }