میکسویل کی میچ وننگ پرفارمنس، آسٹریلیا پہلے ون ڈے میں کامیاب

76

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں  آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 300 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،دنشکا گنتھیلاکا 55،پاتھم نسنکا 56 جبکہ کپتان ڈاسن شناکا اور ڈی سلوا نے 37،37 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر اور مارنس لیبوشین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور رچرڈسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کا  آغاز کیا تو 12 ویں اوور میں میچ بارش سے متاثر ہو جس کے بعد  میچ کو 44 اوورز تک مقرر کردیا گیا،اس طرح آسٹریلیا کو 44 اوورز میں 282 رنز بنانے تھے۔

Advertisement

یہ ہدف آسٹریلیا نے 3 گیندیں قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،اسٹیو اسمتھ 53،مارنس لیبوشین 24 جبکہ کپتان ایرن فنچ اور مارکس اسٹوئنس نے 44،44 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے 4شکار کیے،ڈونتھ ویلالگے نے 2 جبکہ مہیش ٹھکشانا اور ڈاسن شناکا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میکسیول کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوراڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی،دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا دوسرا میچ  16 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }