میں ریکارڈ کے نہیں ریکارڈ میرے پیچھے بھاگتے ہیں، رونالڈو

54

مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے ایک ویڈیو بیان میں معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں ریکارڈ کے نہیں بلکہ ریکارڈ میرے پیچھے بھاگتے ہیں۔

دنیا بھر میں اپنے خوبصورت کھیل سے شائقین فٹ بال کو اپنا گرویدہ بنانے والے کرسٹیانو رونالڈو 37 سال کے ہو چکے ہیں، لیکن جب ریکارڈ توڑنے اور تاریخ رقم کرنے کی بات آتی ہے تو وہ سست نہیں ہو رہے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھلے ہی 37 سال کے ہوں لیکن وہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

رونالڈو مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں –

یہ کارنامہ انہوں نے 2021-22 پریمیئر لیگ سیزن میں ٹوٹنہم کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ حاصل کیا۔

پرتگالی فارورڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے بلکہ ریکارڈ ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو میں کہا کہ ریکارڈز قدرتی انداز میں میرے پاس آ رہے ہیں۔

رونالڈو نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ریکارڈ کی پیروی نہیں کرتا لیکن ریکارڈ میرے پیچھے آتے ہیں، اور یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں اب بھی بہت خوش ہیں، جب کہ یونائیٹڈ کو اپنے پہلے سال میں مایوس کن مہم کا سامنا کرنا پڑا۔

فٹ بال میں حریف فٹ بالرز کو چکمہ دینے والے رونالڈو نے کہا میں یقیناً ایک ایسے کلب میں واپس آ کر خوش تھا جس نے واقعی میرے کیریئر کو بڑھایا، اس لیے یہ ناقابل یقین تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب میں دوبارہ واپس آیا تو یہ خوشگوار احساس تھا مجھے حامیوں کو محسوس کرنا اچھا لگا کیونکہ میری آمد سے ان کی خوشی بہت تھی.

ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں اس کلب میں پہلے بھی تھا، اور اب بھی یہاں آ کر بہت خوش ہوں.

رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ وہ نئے منیجر ایرک ٹین ہیگ کے تحت کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، جو ایجیکس سے ریڈ ڈیولز میں شامل ہو رہے ہیں۔

رونالڈو نے ایرک ٹینس ہیگ کے بارے میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس نے ایجیکس کے لیے شاندار کام کیا ہے اور یہ کہ وہ ایک تجربہ کار کوچ ہیں۔ لیکن ہمیں اسے وقت دینا ہوگا.

رونالڈو نے ویڈیو میں بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ چیزوں کو اس کی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.

کرسٹیانو نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے ہدف سے ابھی بھی بہت دور ہیں، اسی لئے خود کو گراؤنڈ میں متحرک رکھتا ہوں اور یہی میری خواہش ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی اس ویڈیو میں رونالڈو نے کہا کہ میں صرف سخت محنت کر رہا ہوں، مجھے اب بھی کھیل کا جنون پسند ہے۔

رونالڈو نے اعتراف کیا کہ یقیناً مانچسٹر اور میری ٹیم کے ساتھیوں نے میری ہر طرح سے مدد کی اس لیے مجھے کرسٹیانو کی مدد کرنے والے تمام لوگوں کی تعریف کرنی ہوگی۔

اپنے بیان میں رونالڈو نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم چیز گیمز جیتنے کی کوشش کرنا اور کوئی چیمپئن شپ یا کوئی کپ جیتنے کی کوشش کرنا ہے۔

رونالڈو کو یقین ہے کہ مانچسٹر وہیں ہو گا جہاں ان کا تعلق ہے۔ کبھی کبھی اس میں وقت لگتا ہے، لیکن میں پھر بھی یقین رکھتا ہوں.

واضح رہے کہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 2021-22 کے سیزن میں 24 گول کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }