انگلینڈ نے نیدر لینڈز پر قہر ڈھاتے ہوئے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے دورے پر پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے 498 رنز بناکر ایک اننگز میں سب سےزیادہ رنز بنانے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے صرف 70 گیندوں پر 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ ملان نے 109 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 125، فل سالٹ نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔
لیام لیونگ اسٹون نے 22 گیندوں پر 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے ایک اور کپتان اوئن مورگن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
Advertisement
RECORD ALERT
England end their innings on 498/4, the highest team total in men’s ODI history
Scorecard: https://t.co/c0rzJBjRoe #NEDvENG pic.twitter.com/Ms8c06aKyQ
— ICC (@ICC) June 17, 2022
نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلار نے 83 رنز کے عوض 2 ، لوگن وین بیک نے 82 رنز کے عوض ایک اور جیسن روئے کے کزن شین اسنیٹر نے 99 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
فلیپی بوئسیوان نے 108 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ون ڈے میں سب سے زیادہ (481) رنز کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے ہی پاس تھا جو اس نے آسٹریلیا کے خلاف جون 2018 میں بنایا تھا۔