انوشکا شرما کی ویرات کوہلی سے انوکھی فرمائش

111

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ اور معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے انوکھی فرمائش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پریکٹس کے دوران کی تصویر شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ  اچھی طرح سے پریکٹس کریں اور خوش رہیں،جس کے کمینٹس سیکشن میں انوشکا شرما نے لکھا کہ اور  پیارے(خوبصورت) رہو۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کئی عرصے سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد کئی نامور کھلاڑیوں نے ان کی حمایت میں بیانات دیے ہیں۔

ویرات کوہلی نے پچھلے 3 سالوں سے ایک بھی سینچری اسکور نہیں کی،انہوں نے آخری سینچری 2019 میں بنائی تھی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان سے ون ڈے کی بھی کپتانی لے لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }