انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلورز(آر سی بی) کے سابق مالک وجے مالیا نے کرس گیل سے ملاقات کی ہے، جو پنجاب کنگز کی فرنچائز میں جانے سے پہلے کیش سے بھر پور ایونٹ میں زیادہ تر وقت آر سی بی کے رکن رہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بلے باز سال بھر میں آر سی بی کے لیے غیرمعمولی رہے اور انہیں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر اسے اس سال ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔
وجے مالیا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کرس گیل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنے اچھے دوست کرسٹوفر ہنری گیل کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا۔
Great to catch up with my good friend Christopher Henry Gayle @henrygayle , the Universe Boss. Super friendship since I recruited him for RCB. Best acquisition of a player ever. pic.twitter.com/X5Ny9d6n6t
— Vijay Mallya (@TheVijayMallya) June 22, 2022
Advertisement
انہوں نے لکھا کہ کرس گیل ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جن کو میں نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے ضروری سمجھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر کہ شراب کا کاروبار کرنے والے وجے مالیا کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے شبہ میں بھارت میں تلاش کیا گیا تھا لیکن وہ بھارت سے فرار ہوکر برطانیہ چلے گئےجہاں اب وہ نجی عدالتی کارروائی کے نتائج تک برطانیہ میں ضمانت پر آزاد ہیں۔