بھارتی شہری کو گرین شرٹ پہننا مہنگا پڑگیا

75

بھارتی شہری کو گرین شرٹ پہننا مہنگا پڑگیا

بھارتی شہری کو گرین شرٹ پہننا مہنگا پڑگیا

پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی شہری سنیم جیسوال گرین شرٹ پہن کر میدان میں پہنچے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں غدار قرار دے دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں شائقین کا جذبہ عروج پر ہوتا ہے جب کہ دونوں ملکوں کے شائقین بڑی تعداد میں اپنے اپنے ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک شائق بھارتی شہری سنیم جیسوال بھی تھے جن کا تعلق بھارت کے شہر بریلی سے ہے اور پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے وہ بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

سنیم جیسوال جب میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچے تو انہوں نے بھارت کی جرسی خریدنا چاہی لیکن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے پاکستان کی جرسی خرید لی۔

Advertisement

شاید انہیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان کی جرسی خریدنا ان کے لیے خطرناک ثابت ہوگا کیونکہ ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے خاندان کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی لوگوں نے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ سنیم جیسوال کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی فیملی نے پاکستانی جرسی پہننے پر ان سے وضاحتی بیان جاری کرنے کی بھی اپیل کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیم جیسوال کا کہنا ہے کہ میں بھی دوسروں کی طرح بھارتی کرکٹ ٹیم کا سپورٹر ہوں اور میں نے دوست کے ساتھ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کا پلان بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے بھارتی جرسی نہیں ملی تو پاکستان کی جرسی خرید کر ان کے سپورٹرز کو ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگاکر تنگ کرنے کا سوچا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ چیز میرے لیے اذیت کا باعث بن جائے گی‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }