یو اے ای انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس اور عرب ڈینٹل نمائش 2026میں پاکستان کی شرکت
دبئی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات دبئی ورلڈٹریڈسینٹرمیں ۳۰ویں بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس وعرب ڈینٹل ایگزیبشن میں پاکستان کی شرکت۔ ، یہ نمائش 19 تا 21 جنوری 2026 دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام آٹھ (08) کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ 35 سے زائد پاکستانی کمپنیاں نجی طور پر بھی نمائش میں شریک ہیں۔ یہ شرکت عالمی ڈینٹل اور اورل ہیلتھ کیئر مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی عکاس ہے۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلرعلی زیب نے پریس قونصلرصالح محمد کے ہمراہ انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس اور عرب ڈینٹل نمائشدبئی 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں تمام شریک پاکستانی نمائش کنندگان موجود تھے، جس سے اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی باضابطہ شرکت کا آغاز ہوا۔ پاکستان کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر نے کہا کہانٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس اور عرب ڈینٹل نمائش جیسی نمایاں بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت پاکستانی کمپنیوں کو اپنے کاروباری روابط میں وسعت دینے، عالمی سطح پر پہچان بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس نمائش میں 3,900 نمائش کنندگان اور 177 ممالک سے 85,000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی ۔