انگلینڈ نے جونی بیئر اسٹو اور جیمی اوورٹن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں برتری حاصل کرلی۔
لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں جونی بیئر اسٹو (162)اور جیمی اوورٹن (97) کی ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں وکٹ کے لیے نویں بہترین پارٹنرشپ کے سبب برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 329 رنز کے جواب میں صرف 55 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ ٹیم پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا تھا تاہم بیئر اسٹو اور اوورٹن نے241 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔
جیمی اوورٹن اپنے ڈیبیو میچ میں 3 رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہ کرسکے لیکن انتہائی مشکل حالات میں ان کی 97 رنز کی شاندار اننگز دہائیوں تک یاد رکھی جائے گی۔
انگلینڈ نے 360 رنز بناکر 31 رنز کی برتری حاصل کی۔
Advertisement
The hosts take a crucial first innings lead!#ENGvNZ | #WTC23 | Scorecard: https://t.co/jIxc0HEmqp pic.twitter.com/JFux3FMebq
— ICC (@ICC) June 25, 2022
اسٹورٹ براڈ نے 42 اور کپتان بین اسٹوکس نے 18 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
جیک لیچ 8، زیک کرولی 6، اولی پوپ اور جو روٹ 5،5، ایلکس لیس 4 اور بین فوکس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو پوٹس ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4، ٹم ساؤتھی نے 3، نیل ویگنر نے 2 اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل (109) کی سنچری اور ٹام بلنڈیل (55) کی نصف سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 5، اسٹورٹ براڈ نے 3 جبکہ میتھیو پوٹس اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔