دورہ سری لنکا، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے لگے گا

26

لاہور : دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 26 جون کل سے لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کیمپ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج شام اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جبکہ ٹریننگ کیمپ میں مشقوں کا آغازکل سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح پنڈی اسٹیڈیم میں نوبجے سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن رکھا گیا ہے، 27 اور 28 جون کو ٹیسٹ میچز کی پریکٹس کے لیے دو روزہ سنیاریو میچ شیڈول کیا گیا ہے۔

29 جون کو ریسٹ ڈے اور 30 جون اور یکم جولائی کو دوبارہ سنیاریو میچز کھیلے جائیں گے۔

کیمپ دو جولائی تک شیڈول ہے قومی ٹیم 6 جولائی کی صبح کولمبو روانہ ہوگی جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور نعمان علی شامل ہیں۔

اسی طرح سلمان علی آغا، سرفرازاحمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }