کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے

50

کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد اس سال 10 لاکھ مسلمان حج ادا کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ذی الحج کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس سال بیرون ملک سے بھی عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

کورونا وبا کے دوران دو سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بیرون ملک سے بھی حاجیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے ورنہ گزشتہ دو برسوں میں صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو انتہائی قلیل تعداد میں حج کی اجازت تھی، اس لیے اس بار مذہبی جوش و خروش دیدینی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ  نے رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ  پہنچنے والے عازمین حج سے متعلق اعداد وشمارجاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 لاکھ سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے، سعودی وزارت حج

Advertisement

سعودی وزارت حج نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے دو لاکھ  52 ہزار140 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور60 ہزار 731 بری راستوں سے الھجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دو لاکھ 21 ہزار267 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے، مدینہ منورہ میں اب تک موجود عازمین حج کی تعداد 91 ہزار 689 ریکارڈ کی گئی، ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

وزارت حج نے عازمین کی مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ مدینہ میں موجود عازمین میں سات ہزار 881 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ غیر ملکی عازمین حج میں سب سے بڑی تعداد بنگلہ دیشی حاجیوں کی ہے جو کہ 12 ہزار 692 پر مشتمل ہے اس کے علاوہ نو ہزار 842 بائجیرین، سات ہزار 946 بھارتی اور چھ ہزار 411 ایرانی بھی شامل ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ برس سے عمرے اور حج کے لیے مجموعی طور پر 3 کروڑ مسلمانوں کے انتظامات کیے جائیں گے اور جددید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }