بھارت : بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک

60

بھارتی ریاست ماچل پردیش کے کولو ضلع میں پیر کو ایک نجی بس کھائی میں گر گئی، جس سے اسکول کے کچھ بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کولو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ سانج جانے والی بس صبح تقریباً 8.30 بجے جنگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، منی پور میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ، اٹھارہ بھارتی فوجی ہلاک

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے کو “دل دہلا دینے والا” قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں گے، مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے  لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بھارت دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }