ہالینڈ کے سفیر کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

55

ہالینڈ کے سفیر کی چیئرمین پی سی بی  رمیز راجہ  سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ کی قذافی اسٹدیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات  میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود  تھے۔

 ملاقات کے دوران ہالینڈ کے سفیر سے پاک ہالینڈ ون ڈے سیریز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی  رمیز راجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو پاکستان کرکٹ بارے آگاہ کیا اور انہیں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کرایا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگست کے اوائل میں ہالینڈ  کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ممالک کے مابین پہلی مرتبہ دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }